عالم اسلام: فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق صیہونی فوجیوں نے الدہیشہ کیمپ میں رہنے والے چودہ سالہ عمر لطفی خمور کو شہید کردیا ہے۔
صیہونی فوجیوں نے بیت اللحم میں ایک فلسطینی بچے کو شہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی بچے کو براہ راست گولی کا نشانہ بنایا۔ طبی ذرائع کے مطابق، گولی سر میں ماری گئی ہے۔
واضح رہے کہ صیہونی فوجیوں نے گذشتہ رات سے الدہیشہ کیمپ پر حملہ شروع کیا تھا اور اس دوران متعدد فلسطینیوں کو زخمی اور گرفتار بھی کیا ہے۔
یاد رہے کہ سن دو ہزار بائیس میں صیہونیوں نے چونتیس فلسطینی بچوں کو بہیمانہ طریقے سے شہید کیا جو کہ گذشتہ پندرہ سال کا بدترین رکارڈ سمجھا جاتا ہے۔
غرب اردن میں گذشتہ چند مہینے کے دوران صیہونیوں کی کارروائیوں میں شدت آگئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔