فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے دہشتگردوں نے غرب اردن میں فلسطینی کسانوں پر حملہ کیا ہے۔فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز ان فلسطینی کسانوں کی جانب فائر کھول دیا جو اپنے کھیتوں میں کام کر رہے تھے۔ اس حملے اور آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی گئی جس کے سبب کئی فلسطینی زخمی ہو گئے۔









