زوم نے منگل کے روز اعلان کیا کہ وہ تقریباً 1,300 ملازمین یا اس کے عملے کے تقریباً 15 فیصد حصے کو باہر کا راستہ دکھا دے گا جو ملازمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرنے والی نئی ٹیک کمپنی بن جائے گی۔ زوم بلاگ پر ملازمین کے نام ایک پیغام میں زوم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک یوآن نے کہا کہ برطرفی تنظیم کے ہر حصے کو متاثر کرے گی۔









