امریکا میں کرائے گئے ایک تازہ سروے کے مطابق 55 فیصد امریکی شہری ایران کے خلاف جاری جنگ کے فوری خاتمے کے حق میں ہیں۔
یونیورسٹی آف میری لینڈ اور عالمی تحقیقی ادارے ’اپسوس‘کی جانب سےکیے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکی عوام کی اکثریت ایران کے خلاف فوجی کارروائی فوری طور پر روکنے کے حق میں ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹک پارٹی کے نصف سے زائد تقریبا 53 فیصد ووٹرز نے اس بات کی بھی حمایت کی ہے کہ اگر ٹرمپ انتظامیہ جنگ ختم نہیں کرتی تو اس پر دباؤ ڈالنے کیلئے حکومت کا ’شٹ ڈاؤن‘ بھی کر دیا جائے۔