مسلسل موسلا دھار بارش اور تیز ہواؤں نے ممبئی اور پونے میں معمول کی زندگی مفلوج کر دی ہے

شہر ممبئی میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں مون سون کی شدید بارشوں کا سلسلہ پیر کے روز بھی جاری رہا، جس کے باعث ریاستی دارالحکومت ممبئی سمیت مختلف علاقوں میں معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے، جبکہ گزشتہ تین سے چار روز کے دوران بارش سے متعلق مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 15 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق تازہ ترین واقعے میں ضلع پونے میں پیر کی صبح لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک گھر ملبے تلے دب گیا، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔
اسی ضلع میں ایک اور شخص سیلابی پانی سے بھرے راستے سے گزرتے ہوئے بہہ گیا، جس کی موت کی بھی تصدیق کر دی گئی۔



