گلوکار کی جانب سے اپنی سرجری سے متعلق بتانے سے گریز کیا گیا ہے
گلوکار سونو نگم کی سرجری کے دوران گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سونو نگم نے اپنی سرجری کے دوران گانا گیا ہے جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں گلوکار نے 1949 میں بننے والی فلم ‘دلاری’ کا مشہور گانا‘ سہانی رات ڈھل چکی، نہ جانے تم کب آؤ گے‘ گایا ہے اور یہ گانا بھارت کے معروف پلے بیک گلوکار محمد رفیع نے گایا تھا۔
سونو نگم نے ویڈیو کے کیپشن میں اپنے گانے کو ڈاکٹرز کے نام کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری سرجری کے دوران پیارے ڈاکٹر نلیش ست اور ان کی ٹیم کے لیے ایک پرفارمنس، درد کے عالم میں گلوکاری اور موسیقی کا لطف‘!
گلوکار کی اس ویڈیو پر ان کے چاہنے والوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے جب کہ سونو نگم کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی جارہی ہیں۔
گلوکار نے اپنی سرجری سے متعلق بتانے سے گریز کیا ہے تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو موجود ہے جس میں سونو نگم نے اپنے اعصابی بیماری میں مبتلا کا انکشاف کیا تھا۔