ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کے عہدہ چھوڑنے کی تصدیق کردی
ڈونلڈ نے کہا کہ وائٹ ہاؤس پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔
امریکی صدر نے کیرولین کو بہترین پریس سیکرٹریز میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 2018 سے لے کر 2024 کی انتخابی مہم سمیت انصاف اور آزادی کے لیے شاندار کام کیا، 28 برس کی لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں۔
اس حوالے سے کیرولین لیویٹ نے کہا کہ وہ اپنے چھوٹے بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔
یاد رہے کہ کیرولین لیویٹ نے مئی میں بیٹی کو جنم دیا تھا اور حال ہی میں چھٹی سے واپس آئی تھیں، لیوٹ نa وائٹ ہاؤس میں اپنے رول کو “زندگی بھر کا اعزاز اور مہم جوئی” قرار دیا۔