فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے میں الخلیل کے شمال میں اسرائیلی آباد کاروں نے ایک گاڑی کو آگ لگا دی، مقامی رہائشیوں پر تشدد کیا اور ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی ہے۔
ایک فلسطینی شہری نے بتایا کہ آباد کاروں کا ایک گروہ نے اس کی گاڑی کو آگ لگائی اور پھر اس پر بھی حملہ کرنے کی کوشش کی۔
میڈیا ایکٹوسٹ محمد عواد کے مطابق آباد کاروں نے دو گھروں پر دھاوا بول کر خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور پھر ایک بچے کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم مقامی رہائشیوں کی بروقت مداخلت نے انہیں روک دیا۔