ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کم از کم 30 منٹ تک چلنے کو معمول بنائیں، گھر کا کھانا کھائیں اور باہر کے کھانے سے اجتناب کریں
پاکستان میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد ساڑھے 3کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ ماہرین نے غیر صحت مند طرزِ زندگی کو اس مرض میں اضافے کی بڑی وجہ قرار دیا ہے۔
ذیابیطس ایک ایسی بیماری ہے جس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔
ماہرین طب کے مطابق حیدرآباد میں ہر 5 میں سے ایک شخص کو ذیابیطس کا عارضہ لاحق ہے اور یہ وہ بیماری ہے جس میں احتیاط نہ کرنا دیگر امراض کا سبب بنتا ہے لہٰذا بڑھتی عمر کے ساتھ شوگر کے ٹیسٹ کو یقینی بنانا اور صحت صحت مند زندگی کے لیے روزانہ واک کرنا سب سے اہم اور ضروری عنصر ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق ذیابیطس صرف انسولین کے نہ بننے یا کم بننے تک محدود نہیں بلکہ یہ آنکھوں، گردوں اور دل کی بیماریوں کا بھی سبب بن سکتی ہے۔
پاکستان میں 33.5 فیصد تقریباً ساڑھے 3 کروڑ لوگ ذیابیطس کا کا شکار ہیں جن کی عمر 18 سال سے اوپر ہے۔
ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ کم از کم 30 منٹ تک چلنے کو معمول بنائیں، گھر کا کھانا کھائیں اور باہر کے کھانے سے اجتناب کریں۔
ہر سال 14 نومبر کو ذیابیطیس سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جاتا ہے، ماہرین طب کا کہنا ہے کہ احتیاط، متوازن غذا اور روزانہ کی جسمانی سرگرمی ہی اس مرض کے خطرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔