امریکا کے ڈائریکٹر نیشنل انٹیلی جنس جے کلیٹن نے بدھ کے روز قانون سازوں کو بتایا ہے کہ امریکا کے اندر اور باہر موجود امریکی شہریوں کو ایران کی جانب سے لاحق خطرات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔
امریکی ایوانِ نمائندگان کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کمیٹی کی سماعت کے دوران بیان دیتے ہوئے جے کلیٹن نے کہا کہ ’ہم امریکا کے باہر اور امریکا کے اندر ایران کی جانب سے کی جانے والی سازشوں کا سراغ لگانے، انہیں روکنے اور ان کا مقابلہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں‘۔
انہوں نے مزید خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ’ان خطرات میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا ہے۔ بیرونِ ملک مقیم امریکی شہریوں اور یہاں امریکا میں موجود ہمارے شہریوں کو پہلے سے کہیں زیادہ خطرات لاحق ہیں‘۔