بھاری پولیس بندوبست، بی ایم سی افسران کی نگرانی میں انہدامی کارروائی جاری
ممبئی کے جنوبی علاقے بھنڈی بازار میں واقع 162 سالہ قدیم تاریخی حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافر خانہ کو منہدم کرنے کی کارروائی جمعرات کو برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے شروع کردی۔ یہ عمارت مفرور انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم سے تاریخی طور پر منسوب رہی ہے اور اس کی وجہ سے ماضی میں بھی یہ عمارت خاصی شہرت رکھتی رہی ہے۔






