ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلیٰ سلامتی کونسل میں شمولیت پر جنرل محسن رضائی کو مبارک باد دی ہے۔
باقر قالیباف نے کہا ہے کہ محسن رضائی کی ایرانی سلامتی کونسل میں شمولیت رہبرِ اعلیٰ کے اعتماد کی علامت ہے، جنرل محسن رضائی ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے مخلص سپاہی ہیں۔
ٹرمپ حملوں کی دھمکیاں دے کر انہیں منسوخ کرکے ’تھیٹر ڈپلومیسی‘ کر رہے ہیں: باقر قالیباف
انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام آج تاریخ کے حساس ترین دور سے گزر رہا ہے، آج دنیا نے سمجھ لیا ہے کہ ایران کو جھکایا نہيں جا سکتا۔
ایرانی اسپیکر کا کہنا ہے کہ رہبر اعلیٰ کی قیادت میں عوامی، فوجی، سفارتی میدان میں ملی اتحاد و یکجہتی موجود ہے، ایرانی عوام دشمن کو اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر رہے ہیں۔