موسیقار اے آر رحمان کے بیٹے اور پلے بیک گلوکار اے آر امین بھارتی شہر چنئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئے۔
میڈیاکے مطابق پیر کے روز اے آر امین اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے ایک دوست کو اس وقت چوٹیں آئیں جب ان کی گاڑی ایک ٹیکسی سے ٹکرا گئی۔
دونوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا گیا اور وہ گھر واپس چلے گئے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
میڈیا کے مطابق حادثہ تقریباً رات ساڑھے 3 بجے گنڈی کے علاقے میں اولمپیا ٹیک پارک کے قریب پیش آیا۔ امین اور ان کے دوست اپنی گاڑی میں گنڈی کی جانب جا رہے تھے کہ سامنے سے آنے والی ایک ٹیکسی ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔
ٹیکسی میں سوار مسافر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی امداد کے بعد اسے بھی ڈسچارج کر دیا گیا۔