مرادآباد (نامہ نگار)میونسپل کمشنر کی کمزوری یاشرافت کی وجہ سے کارپوریشن کی کمان مراد آباد کی میئر بینا اگروال شوہر ونود اگروال کے ہاتھوں میں ہے ۔ جو انتہائی تنگ ذہن اور متعصب شخص ہیں ۔ انہوں نے صفائی ملازمین کی اکثریت کی تعیناتی ہندواکثریت علاقوں میں کردی ہے ۔ جبکہ مسلم علاقوں میں گندگی کے انبار لگے ہوئے ہیں۔ مضبوط سڑکوں کو تڑواکر دوبارہ بنایاجارہاہے ۔جبکہ مسلم علاقوں کی سڑکوں کی مرمت کرانے کی ضرورت محسوس نہیں کی جاتی ہے ۔ اس طرح سماجوادی پارٹی کے ذریعہ مہیا کرائی گئی رقم کا غلط استعمال کیاجارہاہے ۔کمیشن خوری اور بدعنوانی عروج پرہے۔ صفائی اور فاگن نہ ہونے کی وجہ سے مچھروں کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوگیاہے۔