سدھارتھ نگر(نامہ نگار)بی ایس پی کوارڈ ینیٹر نے کہاہے کہ مرکزی و ریاستی کی غلط پالیسیوں کے خلاف بی ایس پی نے ریاست کے تمام صدر دفاتر پر ۲۷؍اپریل کو دھرنا و مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ اسمبلی حلقہ انچارج سیدہ خاتون نے کہاہے کہ مظاہرے و دھرنے کے لئے تیاری شروع ہوگئی ہے ۔ڈومرگنج سے پانچ ہزار سے زیادہ کارکنان مظاہرے میں شامل ہونگے ۔ بی ایس پی کے زونل کوارڈینٹر کلپ ناتھ بابو نے کہا کہ پارٹی جدوجہد کی بنیاد پر اس مقام پرپہنچی ہے ۔ کیوںکہ کارکنان کی بدولت بی ایس پی کودوبارہ اقتدار حاصل ہوگا ۔ ڈومریاگنج واقع پارٹی کے دفتر میں اسمبلی حلقہ صدر بچارام بودھ کی صدارت میںمنعقد جلسہ میں بطور مہمان خصوصی انہوںنے خطاب کیا۔


.jpg?width=1500&name=Produce_LR_Category_Proprietary%20Fruit%20and%20Vegetables%20Group_Styled_2022_03%20(1).jpg)





