بریلی (نامہ نگار)گزشتہ شام آسمان سے گری بجلی نے ایک نوجوان کو اپنے زد میں لیاجس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ۔
وشارت گنج تھانہ علاقے کے گاؤں فتح گنج لوہری کے رہنے والے ۱۸سالہ رام سیوک کی جنگل جاتے وقت آسمان سے گری بجلی سے موت ہوگئی ۔پوسٹ مارٹم ہاؤس پرموجود متوفی کے اہل خانہ نے بتایاکہ کل صبح سے ہی ہورہی بارش کے سبب رام سیوک گھرکے پالتو جانوروں کو شام ۴بجے جنگل لے جارہاتھا اور جانوروں کے پیچھے چل رہاتھاتبھی اچانک بجلی گری اور رام سیوک کی موت ہوگئی ۔ جب کہ جانور بال بال بچ گئے ۔اطلاع پر پہنچے گھر والوں نے اس کی اطلاع پولیس کودی ۔پولیس نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔