واشنگٹن، 21 دسمبر (رائٹر) امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عاید کرنے کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے، جب چھ عالمی طاقتیں اس کے ساتھ نیوکلیائی سمجھوتے کی راہ تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ ہفتہ جنیوا میں چھ بڑی عالمی طاقتوں کے ساتھ ہونے والے عبوری سمجھوتے سے انحراف کرنے کی صورت میں ایران کے خلاف پابندیاں بڑھانے کے لئے امریکی پارلیمنٹ میں ایک بل پیش ہونے کے ایک دن بعد مسٹر اوبامہ نے کل وہائٹ ہاوس میں ایک پریس کانفرنس بھی کہا “نئی قانونی پابندیوں کی ضرورت نہیں ہے۔ ابھی نہیں”۔مسٹر اوبامہ نے کہا “اگر ہم سنجیدگی سے حتمی نیوکلیائی سمجھوتہ چاہتے ہیں تو امریکہ کو ایسا رویہ اپنانا ہوگا جس سے ایران کی تشویش میں اضافہ نہ ہو”۔