لاس اینجلس، 21 دسمبر (یو این آئی) فلمی دنیا کے سب سے مشہور ایوارڈ “آسکر کے لئے ہندوستان کی طر ف سے غیرملکی زبان کی فلم کے زمرے میں نامزد ہونے کے لئ
ے بھیجی گئی گجراتی فلم “دی گڈ روڈ” اس دوڑ کے پہلے ہی مرحلے سے باہر ہوگئی۔“آسکر ” ایوارڈ کی ویب سائٹ پر شائع شدہ رپورٹ کے مطابق کل 76 فلموں میں سے محض 9 فلموں کو اگلے دور کی ووٹنگ کے لئے منتخب ہونا تھا لیکن ہندوستانی ڈائریکٹر گیان کوریا کی “دی گڈ روڈ” اگلے دور کے لئے منتخب نہیں ہوپائی۔ ان 9 فلموں میں سے محض 5 فلمو ں کو آخری دور کی نامزد گی کے لئے منتخب کیا جانا ہے آئندہ 16 جنوری کو 86 ویں ایوارڈ کے لئے نامزد غیرملکی فلموں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔


.jpg?width=1500&name=Produce_LR_Category_Proprietary%20Fruit%20and%20Vegetables%20Group_Styled_2022_03%20(1).jpg)





