رامپور(نامہ نگار)رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی بجلی کابحران شروع ہوگیاہے ۔ کب بجلی غائب ہوجائے پتہ ہی نہیں چلتاکبھی شام کو افطار کے وقت تو کبھی سحری کے وقت بجلی غائب ہوجاتی ہے ۔ جس کے سبب روزہ داروں کے علاہ دکانداروں کوبھی پریشانی کاسامنا کرناپڑرہاہے ۔ کیونکہ رمضان میں شام کو ہی بازاروں میں رونق رہتی ہے ۔ عید کا تہوار نزدیک آتے ہی خریداروں کا بھیڑ شروع ہوجائے گی ۔ بجلی نہ ہونے سے لوگ بازار نہیں جائیں گے جس سے دکانداری پراثرپڑے گا ۔اس کے علاوہ دیہی علاقے میں بھی بجلی کی بری حالت ہے ۔
جس سے کھیتی کاکام بھی متاثر ہورہاہے ۔ بھارتی کسان یونین دھرنا ومظاہرہ کرکے بجلی مسائل کو درست کرنے کی مطالبہ کررہے ہیں ۔