غازی پور: اترپردیش میں غازی پور کے سید پور علاقے میں آج ایک پرائیویٹ بس کے الٹ جانے سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق ایک پرائیویٹ بس غازی پور سے وارانسی جا رہی تھی۔ بولیرو گاڑی کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں بس بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے تین افراد موقع پر ہی ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔ہلاک شدگان میں نونہرا تھانہ کے ہیڈ کانسٹبل راج کمار (50)، سید پور کی کلاوتی (30) اور نند گنج کی سکھی (10) شامل ہیں۔ زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرا دیا گیا ہے ۔
شدید طور پر زخمی چند مسافروں کو وارانسی ریفر کیا گیا ہے ۔حادثہ میں ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹبل راج کمار الہ آباد کے سورا¶ میں واقع بینی پورہ کے رہنے والے تھے اور وارانسی میں 18 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کیلئے ڈیوٹی پر جا رہے تھے ۔