مظفر نگر(نامہ نگار)۔اپنے عاشق سے شادی کرنے کیلئے ایک خاتون کے ذریعہ ہندومذہب اختیا رکرنے کے سبب چاپر گائوںمیں کشیدگی پھیل گئی ہے۔افسران نے حفاظتی بندوبست کوپختہ کردیا۔پولیس کے ترجمان نے مطابق ہوم گارڈ ایشو ر سنگھ کے ساتھ
خاتون بھاگ گئی تھی۔ دونوںنے ۳نومبرکو شادی کرلی تھی۔اس کے بعد اس نے ہندومذہب اختیارکرلیا اورہائی کورٹ سے تحفظ کامطالبہ کیا۔الہ آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعد چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے خاتون کابیان درج کیا اور حکم دیا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کے لئے آزاد ہے ، حالانکہ اس واقعہ کے بعد ضلع میںکشیدگی کاماحول ہوگیا ہے ۔تھانہ انچارج ارون تیاگی کے مطابق کشیدگی کے پیش نظر بطوراحتیاط چاپرگائوںمیں حفاظتی بندوبست پختہ کردیا گیا اور مزید پولیس کوتعینات کردیا گیاہے۔
واضح رہے کہ آگرہ میں تقریبا سو افراد کے ذریعہ ہندو مذہب اختیارکرنے کے سبب پہلے ہی تنازعہ ہے اس واقعے کے سلسلے میں آر ایس ایس کی ایک شاخ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔