بریلی(نامہ نگار)۔کل دیر رات بدمعاشوںنے گھر میں گھس کر خاتون کے ہاتھ پیر باندھ کراس کوقتل کرنے کے بعد گھر میںرکھے ہوئے لاکھوںکے زیورات اورنقد رقم چوری کرلی۔ واردات کی اطلاع ملنے کے بعدپولیس اور جانچ ٹیم نے لاش کوپوسٹ مارٹم کیلئے بھیج کرتحقیقات شروع کردی۔بارہ دری تھانہ علاقہ کے حجیاپور محلہ میں کھججوروالی مسجد کے قریب رہنے والی خاتون مہتاب کے ہاتھ پیرباندھ کر اورقتل کرنے کے بعد بدمعاش دولاکھ سے زائد کی رقم اورلاکھوںکے زیورات لوٹ کرلے گئے۔متوفیہ کی لاش بستر پربرہنہ پڑی ہوئی تھی۔اہل خانہ نے بتایاکہ متوفیہ غیرشادی شدہ تھی اوراس نے اپنے بھانجے کوگود لے لیاتھا جوسعودی عرب میںملازمت کرتاہے۔