لکھنؤ۔(نامہ نگار)مانک نگر علاقے میں خاتون کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے دو ملزمین کو گرفتار کرنے کاپولیس نے دعویٰ کیاہے۔پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور اجے اور عربی کو گرفتار کرلیا ہے ۔ وہیں تیسرے کی تلاش میں مصروف ہے۔
متاثرہ کے مطابق وہ مویہ کی رہنے والی ہے اس کی سسرال تلہر رحیم آبادمیں ہے بدھ کو وہ اپنے میکے آرہی تھی کہ بدھیشور چوراہے سے وہ ٹیکسی میں بیٹھی تھی جس میں پہلے سے دوخواتین بیٹھی تھیں جو پارہ تھانہ کے آگے اتر گئیں تبھی ٹیکسی میں اکیلا پاکر دو دیگر نوجوان اسے اغوا کرکے ملیح آباد جنگل میں لے گئے جہاں اس کی عصمت دری کی۔اس کے بعد اسے اودھ چوراہے کے پاس بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر بھاگ گیا۔اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے خاتون کو طبی معائنے کے لئے بھیج دیا۔ہوش آنے پر خاتون کے اہل خانہ مانک نگر تھانے پہنچے۔جہاں نامزد تحریر دی پولیس نے
مقدمہ درج کرکے دو ملزمین کو گرفتارکرلیاہے۔ایس او مانک نگر راجیش یادونے بتایا کہ خاتون ذہنی طور پر منتشر لگ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ عصمت دری کا الزام لگاچکی ہے۔جس کا عالم باغ ،مہانگر تھانے میں بھی مقدمہ درج ہے۔خاتون کی تحریر کی بنیاد پر مقدمہ درج کرکے ہردوئی کے بینی گنج باشندہ ٹیکسی ڈرائیور اجے سنگھ اور عربی حسن کو گرفتارکرلیا گیاہے۔ جب کہ چھوٹوکی تلاش جاری ہے۔