سدھارتھ نگر(نامہ نگار)ڈومریاگنج علاقے کے بتھریاسے ہوکر نہر نکل رہی ہے ۔کافی عرصے سے نہر میں پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے مویشی اور پرندے پانی سے محروم ہورہے ہیں ۔ فیضی و شاہد اور سنت پور کے رہنے والے ہیں انہوںنے بتایاکہ نہر سے مویشی اور پرندے اپنی پیاس بجھاتے تھے لیکن نہر میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے مویشیوں اور پرندوںکو پانی نہیں مل رہاہے ۔ جس کی وجہ سے مویشیوں کو خطرہ لاحق ہوگیاہے۔ لیکن آبپاشی محکمہ کے لوگوں کو اس کی کوئی فکر نہیں ہے ۔ نہر جر بتھریاسے ہوکر رہرا ،بھبنی ،جھکھدلی ،ہلور سے گزررہی ہے ۔اس کی وجہ سے کاشتکاروں کو آبپاشی میں مدد ملتی ہے لیکن آبپاشی محکمہ کے ملازمین کو اس کی بھی فکر نہیں ہے۔ علاقوں کے لوگوں نے مطالبہ کیاہے کہ نہر کو پانی سے بھردیاجائے ۔