مظفرنگر (بھاشا)بھاری بارش کے سبب یہاں دو الگ الگ مقامات پر دو مکانوں کی دیوار منہدم ہوجانے سے ایک شخص کی موت ہوت گئی اور سات دیگر افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایاکہ ضلع کے بیکل گاؤں میںکل مکان کی دیوار منہدم ہوجانے سے ۴۸سالہ شاہد کی موت ہوگئی ۔ اسے نزدیکی اسپتال لے جایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے مردہ قراردے دیا ۔ پولیس نے بتایاکہ اس درمیان کل سکندرپور گاؤںمیں بھی ایک مکان کی دیوار گرگئی جس سے کنبہ کے سات لوگ زخمی ہوگئے ۔حادثہ کے وقت متاثرین سو رہے تھے سبھی زخمیوںکو اسپتال میں داخل کرایاگیا ۔