لکھنؤ(نامہ نگار)سعادت گنج علاقہ میں رہنے والی ایک خاتون کی آگ سے جھلس کر موت ہو گئی۔ سعادت گنج کے بی بی گنج چکمنڈی کے محمد اقبال اپنی اہلیہ روبینہ اور بیٹی ۲۰سالہ گلفشاں اور تین بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اتوار کو گلفشاں گیس چولہے پر چائے بنانے کیلئے باورچی خانہ میں گئی اس نے جیسے ہی دیاسلائی جلائی اس کے کپڑوں میں آگ لگ گئی۔جس سے وہ شدید طور سے جھلس گئی۔ کنبہ کے لوگوں نے اس کو سول اسپتال میں داخل کرایا جہاں آج صبح اس کی موت ہوگئی۔