آباد -وارانسی ریلوے ٹریک پر جعفر آباد میں ریلوے پھاٹک کو ٹرک نے ٹکر مار کر توڑ دیا۔ جس کے سبب ایک درجن سے زائد ٹرینیں متاثر ہوئیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق فیض آباد- وارانسی ریلوے ٹریک پر جعفر آباد میں ریلوے پھاٹک نمبر ۴۶ کو تیز رفتار سے آرہے ایک ٹرک نے ٹکر مار کر فرار ہو گیا۔ گیٹ پر تعینات کی مین نے اس کی اطلاع کنٹرول روم کو دی۔ اطلاع پر موقع پر آر پی ایف اور آئی او ڈبلیو ملازمین پہنچے۔ آرپی ایف نے ٹرک مالک کے خلاف ریلوے ایکٹ کی املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا اور آئی او ڈبلیو ملازمین نے کافی مشقت کے بعد ٹوٹے ہوئے پھاٹک کو درست کر کے گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کرائی۔ ریلوے پھاٹک ٹوٹنے کی وجہ سے سیالدہ ایکسپریس، دہرا دون ایکسپریس، اپ و ڈاؤن اور وارانسی- بریلی ایکسپریس و غیرہ ٹرینوں کی آمد ورفت متاثر ہوئی۔ دوسری جانب فیض آباد ریلوے ٹریک پر تعینات ریل ملازمین نے اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی کہ کھیتا سرائے میں سگنل فیل ہو گیا ہے۔ فوراً ریلوے اسٹاف نے موقع پر پہنچ بند پڑے سگنل کو درست کراکر گاڑیوں کی آمد و رفت شروع کرائی۔ اس کے علاوہ رائے بریلی- پرتاپ گڑھ ریلوے ٹریک پر تعینا ت ریلوے ملازم نے اسٹیشن ماسٹر کو اطلاع دی کہ مسرولی میں سگنل فیل ہو گیا ہے۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر بند پڑے سگنل کو ٹھیک کراکر گاڑیوں کی آمد و رفت بحال کرائی۔ سگنل خراب ہونے کے سبب کافی دیر تک ریلوے بندرہا اور اس درمیان گزرنے والی پدماوت ایکسپریس، پریاگ-لکھنؤ پسنجر اور اپ و ڈاؤن پرتاپ گڑھ- کانپور انٹر سٹی نصف سے ایک گھنٹے تک متاثر رہی۔