بیروت ، 21 جنوری (رائٹر)شام کے ادلب صوبے میں کل دو کار بم دھماکوں میں کم از کم 16 افراد ہلاک ہوگئے۔شام کے حقوق انسانی کے گروپ کے اہلکاروں نے بتایا کہ شام اور ترکی کی سرحد پر واقع باب الہوا میں ایک کار بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے اس دھماکے میں تقریباً 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس واقع کے محض 10 منٹ کے اندر ایک اور کار بم دھماکہ ہوا جس میں دس افراد ہلاک ہوگئے۔فی الحال یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ ان دھماکوں کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ دھماکے کے بعد ترکی کی سرحد بند کردی گئی ہے۔دریں اثناء ترکی کے اہلکاروں نے بتایا ہے کہ دونوں دھماکے شام کی سرحد میں ہوئے۔