لکھن :اتر پردیش میں ڈینگو اور مچھروں کے انفیکشن سے بچنے کے لئے لوگوں کومچھردانی استعمال کرنے اور اپنے گھروں اور اردگرد صفائی رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔ریاست میں مختلف جگہوں پر اس جان لیوا بیماری کی علامت پائے جانے کی رپورٹوں کے مدنظر لکھنو کے ضلع مجسٹریٹ راج شیکھر نے لوگوں سے اپنے بچوں کو دن میں بھی مچھر دانی میں ہی سلانے اور پانی کی ٹنکیوں کو ڈھک کر رکھنے کی صلاح دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ پلاسٹک، بوتلیں، ڈھول، ٹائر اور غیرضروری چیزوںمیں پانی جمع نہ ہونے دیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ڈینگوسے بچا¶ کے لئے لوگوں کو کولر اور پانی کی ٹنکیوں کو ہفتے میں ایک بار صاف کرکے استعمال کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔