ہاپوڑ(نامہ نگار)کوتوالی علاقہ کی فری گنج روڈ واقع محلہ نراسرے خدمات کمیٹی کی رہنے والی نابالغ لڑکی کی دونوجوانوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ ملکر اجتماعی آبروریزی کرنے کی کوشش کی لڑکی کے شور مچانے پر موقع پر لوگوں کو آتاہوادیکھ کر ملزم لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر فرار ہوگئے۔ کوتوالی میں درج مقدمے میں شکایت کرنے والے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ ۲۷جون کی صبح اس کی بیٹی سیتو(۱۴)تھیلیاں جمع کرنے جارہی تھیں راستے میں محلہ کے باشندے چھوٹوو سوکانے اپنے دیگر دوستوں کی مدد سے سیتوکو پکڑلیا ۔ چھوٹوں نے سیتوکی آبروریزی کرنے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پردونوں نے اسے جان سے مارنے کی دھکمی
دی لیکن موقع پر لوگوںکو آتے ہوئے دیکھ کر ملزمین فرار ہوگئے۔