نیویارک؛امریکا کے شہر نیویارک میں میٹرو ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 67 زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا کے مطابق علی الصبح میٹرو نارتھ ٹرین دریائے ہڈسن کے قریب پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 67 سے زائدزخمی ہوئے، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ ترجمان میٹروپولیٹن ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے مطابق ٹرین کی 7 بوگیاں پٹری سے اتریں جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوئے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثہ کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہے۔


.jpg?width=1500&name=Produce_LR_Category_Proprietary%20Fruit%20and%20Vegetables%20Group_Styled_2022_03%20(1).jpg)





