لکھنؤ(نامہ نگار)وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے آج ٹائمس گروپ کے ایم ڈی ونیت جین کو گریٹر نویڈا میں یونیورسٹی بنانے کے لئے الارٹ آراضی کے دستاویز سونپے ہیں ۔ اس موقع پر اکھلیش یادو نے کہا کہ ریاست میں معیاری اعلیٰ تعلیم کی سمت میں یہ ایک اہم قدم ہے ۔ ٹائمس گروپ کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی اس یونیورسٹی کے قیام سے طلباء کو اعلیٰ تعلیم کا ایک اور عمدہ ادارہ مہیا ہوگا ۔ بین الاقوامی فراہمیوں سے آراستہ اس یونیورسٹی کے قیام پر ۶سو کروڑ روپئے کاسرمایہ لگے گا ۔ اس کا قیام ۶۸اکڑ علاقہ میں دیا جائیگا ۔ دنیا کی کئی مشہور یونیورسٹیوں سے اس یونیورسٹی میں تعلیمی کام کرایا جائیگا ۔ انجینئرنگ کی پڑھا ئی کے لئے جارجیایونیورسٹی کے ساتھ معائدہ کیا جاچکا ہے ۔ اس میں دس ہزار بچے ایک ساتھ پڑھا ئی کرسکیں گے ۔ اس یونیورسٹی میں انجینئر نگ مینجمنٹ میڈیا لا ڈیزائن اور آرٹ مضامین کی پڑھائی کی سہولیا ت مہیا ہوگی ۔ اس کا تعلیمی سال جولائی ۲۰۱۶سے شروع ہوگا ۔ دوسری جانب منگل کو لکھنؤ یونیوسٹی کے گیٹ پر فیض آباد کے ساکیت ڈگری کالج میں ہوئے طلبا ء یونین الیکشن میں دھاندلی کا الزام لگا کر وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش کر نا اے بی وی پی کے طلباء کو بھاری پڑگیا ۔ اس معاملہ میں آج حسن گنج پولیس نے تین طلباء کو گرفتار کیا ہے ۔ انسپکٹر جناردن دوبے نے بتایا کہ منگل کو اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے طلباء نے لکھنؤ یونیوسٹی کے گیٹ پر مظاہرہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ کا پتلا نذر آتش کیا تھا ۔ مظاہرہ کررہے طلباء نے فیض آباد کے ساکیت ڈگری کالج طلباء یونین کے الی
کشن میں بدعنوانی کا الزام لگایا تھا ۔طلباء کے اس مظاہرے کو پولیس نے پہلی بار سنجیدگی سے لیا ۔ اس معاملہ میں چوکی انچارج یونیورسٹی کی تحریر پر اے بی پی کے طلباء کے خلاف رپورٹ درج کرائی گئی ۔ اس معاملہ میں جمعرات کو حسن گنج پولیس نے اے بی وی پی کے تین طلبا سورج ، دانش اور وویک کو گرفتار کرلیا ۔