کانپور۔(نامہ نگار)پنکی پولیس نے گاڑی چوری اور انہیں جعلی کاغذات کے ذریعہ فروخت کرنے والے شاطر گروہ کے چار ملزمین کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ پکڑے گئے ملزمین کے قبضے سے چوری کی چار موٹر سائیکلیں اور جعلی کاغذات پولیس نے برآمد کئے ہیں ۔ایس ایس پی شلبھ ماتر کی ہدایت پر شہر پولیس گاڑی چوروں کی گرفتاری میں مصروف ہے۔ افسران کی ہدایت پر بنکی پولیس نے شاطر گاڑی چور کے چار ملزمین کو پکڑا ہے۔ پکڑے گئے ملزمین چوری کی گاڑی ہونے کی اطلاع پر فورس کے ساتھ گھیرا بندی کی گئی۔ بھاٹیا تیراہے کے نزدیک چوری کی گاڑیوں کے ساتھ نصف درجن نوجوان کھڑے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھ کر سب بھاگنے لگے۔ پولیس نے دوڑاکر چار نوجوانوں کو پکڑلیا۔جب کہ دو نوجوان موقع سے فرار ہوگئے۔ چوری کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزمین میں رشی کمار شرما، دیپک گپتا ، ابھیشیک شریواستو اور چندن ہیں۔ پوچھ گچھ میں سبھی شاطر گاڑی چور گروہ کے رکن ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ گروہ کا سرغنہ چمن گنج کے رہنے والے شکیل اور آلوک سونکر پولیس کی خبر لگتے ہی فرار ہوگئے۔ ان کی تلاش میں پولیس ٹیمیں لگادی گئی ہیں۔ جلد ہی دونوں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔
ایسے لگاتے تھے چوری کی گاڑیاں ٹھکانے:
ایس ایس پی نے بتایا کہ شاطر قسم کا سرغنہ شکیل گروہ کے ساتھ گاڑیوں کو چراتے تھے پھر آلوک سونکر فائننسر کا کردار ادا کرتے ہوئے گاڑیوں کے جعلی کاغذات بناتا تھااور انہیں اپنے ساتھیوں کے ساتھ گاہکوں کو فروخت کردیتے تھے۔
انہوںنے بتایا کہ فی الحال پکڑے گئے ملزمین سے پوچھ گچھ میں ابھی اس کام میں آر ٹی او کے سی بھی ملازم کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لیکن جانچ کی جارہی ہے قصور وار پائے جانے پر کسی کو بھی نہیں بخشا جائے گا۔