لکھنؤ:26 دسمبر(یواین آئی)کانگریس کی 135 ویں یوم تأسیس کے موقع پر ریاستی راجدھانی میں پرینکا گاندھی کی قیادت میں 28 دسمبر کو کانگریس پارٹی ریاستی ہیڈکوارٹر سے حضرت گنج امبیڈکر مورتی تک ’امن مارچ‘نکالے گی پارٹی ذرائع نے جمعرات کو یواین آئی کو بتایا کہ پروگرام کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور ریاستی یونٹ کو محترمہ واڈرا کے دورے سے متعلق کنفرمیشن موصول ہوگیا ہے









