سیگریٹ پینا دل اور پھیپھڑوں دونوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے اور امریکا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول کے مطابق تمباکو نوش افراد میں امراض قلب، فالج اور پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ اس سے دور رہنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ مگر تمباکو نوشی کا ایک نقصان جلد پر مرتب ہونے والے متعدد اثرات ہیں، جن سے بیشتر افراد واقف نہیں ہوتے۔









