امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران نے ایسے میزائل تیار کرلیے جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور سان ڈیاگو اور لاس اینجلس سمیت امریکا کے دیگر شہروں کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔
امریکی ریاست مسیسیپی میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ جنگ شروع نہیں کی بلکہ ایران نے امریکا کے خلاف جنگ شروع کی۔
ٹرمپ نے فوجی کارروائی کے معاشی اثرات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہیں توقع تھی کہ تیل کی قیمتیں اس سے کہیں زیادہ بڑھ جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اس اقدام کے لیے پوری طرح تیار تھے کیونکہ امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا اور یہ کارروائی بہت پہلے ہونی چاہیے تھی۔
جنگ بندی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ انہیں یہ انتظام کبھی زیادہ پسند نہیں آیا، امریکا نے جنگ بندی کرکے اچھا بننے کی کوشش کی لیکن ان کے نزدیک یہ محض وقت کا ضیاع ثابت ہوئی۔