آسٹریلیا میں نیو ساؤتھ ویلز اور وکٹوریا میں200 سے زائد مقامات پر جنگلا ت میں لگی آگ میں شدت آگئی، مزید 3 ہلاکتوں کے بعد اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔نیو ساؤتھ ویلز میں رہائشی علاقے بھی آگ کی لپیٹ میں آ چکے ہیں، آگ لگنے سے مکانات اور متعدد گاڑیاں جل چکی ہیں، ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے سپر مارکیٹ کے بعد شہریوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔









