شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی نے کہا ہے کہ ان کے والد نے دشمنوں اور تکفیریوں کی نیندیں حرام کی ہوئی تھیں اور آج بھی سلیمانی کا نام سنتے ہی سامراجیت اور صیہونیوں کے درمیان لرزہ تاری ہوجاتا ہے۔

شہید جنرل قاسم سلیمانی کی صاحبزادی زینب سلیمانی نے پیر کے روز دارالحکومت تہران میں شہید جنرل قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی مہندس اور ان کے ساتھیوں کے جلوس جنازے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے والد کی سوچ اور جہاد نے مزاحمتی فرنٹ کو ایک کامیاب مکتب میں تبدیل کردیا ہے، امریکہ کو جان لینا چاہیئے کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی ؒ اور حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مکتب فکرکے طلبا و طالبات جب تک زندہ ہیں تکفیریوں اور سامراجیوں کے بڑھتے ہوئے خوف اور بے چینی کا باعث ہوں گے۔









