ریاض: سعودی عرب میں 30 مساجد کو “محمد بن سلمان پروجیکٹ برائے تیاری تاریخی مساجد” کے تحت بحال کردیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں ” تاریخی مساجد کی بحالی ” منصوبے کے تحت 10 مختلف اضلاع میں واقع 30 تاریخی مساجد کو مرمت کے بعد نمازیوں کے کھول دیا گیا ہے، یہ مساجد تقریباً 40 سال کے عرصے سے نمازیوں کی منتظر تھیں۔









