نئی دہلی، 9 جنوری؛ دلی کے پہاڑ گنج صنعتی علاقے میں پرنٹنگ پریس میں جمعرات کی صبح آگ لگنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔
محکمہ فائر بریگیڈ کے افسر کے مطابق دو بجکر 38 منٹ پر پہاڑ گنج کے صنعتی علاقے میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ جس کے فوراً بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کے لئے روانہ کردی گئیں۔ صبح آٹھ بجے تک آگ پر قابو پایا جاسکا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔