ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ تمام مسلمان ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے متحد ہوجائیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں شہادت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے قتل کو جارحیت قرار دیا اور کہا کہ اس طرح شدت پسندی کو مزید فروغ ملے گا۔







