واشنگٹن: امریکا نے فلوریڈا میں ایک سعودی افسر کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کے بعد انتہا پسندوں سے روابط اور چائلڈ پورنو گرافی کے الزام میں ایک درجن سعودی فوجی طالبعلموں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈان کی وہیب سائٹ نےفرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دسمبر میں امریکا کے سعودی فوجی تربیتی پروگرام میں شامل محمد الشامرانی نے نیول ایئر اسٹیشن پینساکولا میں فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 نیوی اہلکار ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے تھے بعد میں حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا تھا۔









