ہندوستان نے خلائی میدان میں ایک اہم باب کا اضافہ کیا ہے کیونکہ اس کا مواصلاتی سٹلائیٹ جی سیٹ۔30(GSAT-30) یوروپی خلائی بندرگاہ فرنچ گوانا سے کل شب کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا ۔ جو نئے سال میں ہندوستانی خلائی جانچ ایجنسی(Indian Space Research Organisation) کا چھوڑے جانے والا پہلا سٹلائیٹ ہے۔









