آج جمعہ ۱۷ جنوری کو نماز جمعہ رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی قیادت میں مجمعہ کثیر کے ساتھ ادا کی گئی۔
ایران کی نماز جمعہ کی مرکزی کمیٹی کے اعلان کے مطابق آج کی نماز جمعہ دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں واقع مصلائے امام خمینی(رح) میں رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امامت میں ادا کی گئی۔
اس سے قبل ۳ فروری ۲۰۱۲ کو رہبر انقلاب اسلامی کی امامت میں نماز جمعہ ادا کی گئی تھی۔اس موقع پر آپ نے نماز جمعہ کے خطبوں میں اسلامی بیداری کے موضوع پرخاطر خواہ گفتگو فرمائی تھی جس کا عالمی سطح پر بالخصوص پاک و ہند اورعرب ممالک میں خاصا خیرمقدم کیا گیا۔