ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا۔
محسن رضائی نے کہا کہ ماضی میں دشمن کو اپنی غلطیوں پر بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، ایران اب بھی پیچیدہ صورتحال سے نمٹ لے گا۔
ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یا بعد اور نتائج سے قطع نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کیخلاف جنگ چھیڑی یا اسرائیل کی ایما پر ایسا کیا تو ایرانی فوج امریکی مفادات پر پوری طاقت سے حملہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نئی جنگ چھیڑی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا اور یہ ہر شخص کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔
ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف نے عالمی تنظیموں بلخصوص بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا قرار دیا اور کہا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا سلسلہ بند کیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران ہر نوعیت کے خطرے سے نمٹنے کیلیے تیار ہے۔