نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہاکہ حکومت کے 2020-21 کے بجٹ میں لمبی تقریر کے علاوہ کچھ بھی ٹھوس نہیں ہے۔
مسٹر گاندھی نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے بجٹ پیش کرنے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس کمپلکس میں بجٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں کچھ بھی ٹھوس نہیں ہے، صرف لمبی بیان بازی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ روز گار پر بجٹ میں کچھ بھی نہیں کہا گیا ہے اور معیشت میں بہتری کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھائے گئے ہیں۔
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے کہاکہ اس بجٹ میں صرف بڑی بڑی باتیں ہیں جس سے حقیقت کا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ بجٹ لمبا بناکر صرف بر م کی حالت پیدا کی گئی ہے۔