مظفر نگر (بھاشا) ضلع کے گاؤںمیں شادی تقریب کے دوران جشن منانے کے لئے فائرنگ میںبارہ سالہ لڑکے کی موت ہو گئی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ شاہ پور تھانے کے تحت دنکیر پور گاؤںمیں شادی تقریب کے دوران ایک مہمان نے ہوا میں گولیاں چلائیں جس کے سبب تقریب میں موجود ۱۲ سالہ ابھیشیک کی موت ہو گئی ۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم کی تلاش کی جار ہی ہے۔