گورکھپور(نامہ نگار) شہر کے وارڈ نمبر تیس ،مہوبا وارڈ ۲۵،جنپریا بہار، وارڈ ۴۷ چکشا حسین اور وارڈ نمبر ۷۰ شیخ پور کے عوامی مسائل کے سلسلے میں کانگریس کے ایک وفد نے نائب کمشنر سے ملاقات کی اور انہیں عرض داشت سپرد کی۔ وفد کی قیادت کانگریس پارٹی کے شہر صدر ارون کمار اگہری کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کارپوریشن انتظامیہ کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے ۔ وارڈ نمبر ۷۰ کی ہریونش گلی اور خونی پرو محلے میں پینے کا پانی آلودہ اور بد بو دار آ رہا ہے ۔ شکایت کے باوجود بھی کا رپو
ریشن کے افسران نے ا س اہم مسلے پر کوئی توجہ نہیں دی ۔ا نہو ںنے کہا کہ اسی طرح ٹرانسپورٹ نگر کی سڑک خستہ حال ہو چکی ہے ۔ جس کی وجہ سے را ہ گیروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
انہو ںنے کہا کہ اگر میونسپل کارپوریشن بنیادی سہولیات مہیا نہیں کراتا ہے تو عوام ٹیکس ادا کرنا بند کردیں ۔عرض داشت سپرد کرنے والوں میں سنجے سنگھ ، ارشد پرویز ، حافظ فیاز ، اجے پانڈے ، ادے ویر سنگھ ، امیش کھنہ ، اروند پانڈے، پرہلاد کشواہا کے علاوہ فیروز عالم مصطفیٰ عالم ایس ایس پانڈے ، انور جمال ، وسیم خاں وغیرہ شامل ہیں۔