نئی دہلی،19فروری(یواین آئی)کانگریس کی اترپردیش کی انچارج اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کے بجٹ پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ تو آگیا ہے لیکن اس میں لوگوں اور خصوصاً کسانوں کے مسئلے کا کوئی حل نہیں ہے۔
محترمہ گاندھی نے بدھ کو طنز کرتے ہوئے کہا کہ،’’اترپردیش حکومت کا بجٹ آیا ہے۔
‘‘انہوں نے کہا کہ حکومت صرف بجٹ لے کر آئی ہے اور اس میں ریاست کے کسانوں سے جڑے کسی بھی مسئلے کے حل کےلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیاہے۔