اجمیر، 27 فروری ( یواین آئی) انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کی جانب سے یکم مارچ اتوار کو راجستھان میں اجمیر میں واقع خواجہ صاحب کی درگاہ پر 808 ویں سالانہ عرس کے موقع پر چار پیش کی جائے گی ۔
معتبر ذرائع نے آج بتایا کہ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے اقلیتی شعبہ کے صدر ندیم جاوید کو چادر سونپی جائے گی اور وہ دہلی سے چادر لے کر راجستھان آئیں گے ۔
ذرائع نے بتایا کہ یہاں سے راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس کے ریاستی صدر اور نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، ریاستی انچارج اویناش پانڈے، اقلیتی وزیر صالح محمد، وقف بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر كھانو خان بدھوالي، کانگریس اقلیتی سیل کے ریاستی صدر اور دیگراجمیر شریف پہنچ کر خواجہ صاحب کی در گاہ میں چادر پیش کریں گے ۔ اس موقع پر سونیا گاندھی کا پیغام بھی پڑھ کر سنایا جائے گا ۔